چترال،قرضہ جات کی اقساط کی واپسی کی مدت میں توسیع کی جائے، اخوت بینک کے سینکڑوں قرضداروں کا حکومت سے پرزور مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے طول وعرض میں اخوت بینک کے سینکڑوں قرضداروں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لئے قرضہ جات کی اقساط کی واپسی کی مدت میں توسیع کی جائے کیونکہ ان کا کاروبار اس سال پہلے موسم سرما اور سخت برفباری اور پھر کئی مہینوں پر محیط لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوگئی ہے اور وہ بروقت اقساط واپس کرنے کی پوزیشن میں ہر گزنہیں ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار کی بندش اور چھوٹے کاروباری لوگوں کی حالت زار سے سب واقف ہونے کے باوجود اخوت بینک کے اہلکار اب گھر گھر جاکر پہلے سے غربت اور فاقوں سے بدحال قرضداروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہاکہ اس بینک کی انتظامیہ نے وزیر اعظم عمران خان کی ان احکامات کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے جن میں انہوں نے قرضداروں سے تین مہینوں کے دوران قرضوں کی واپسی کا مطالبہ نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔