وزیراعلی محمود خان بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہوئے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے شھداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ایسے بزدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔