تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاک فوج کے میجر محمد اصغر کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہارنے والے پاک فوج کے میجر محمد اصغر کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر محمد اصغر نے دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی زندگی قربان کر دی۔ قوم کو میجر محمد اصغر جیسے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں پر بجا طور پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قوم دھرتی پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی ان لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى