ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن اور ڈی سی لویر چترال نوید احمد کے درمیان چپقلش کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہئے۔سابق عہدہ داران جے یو آئی چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) مولانا محمد الیاس سابق تحصیل ناظم و سابق امیر جے یو آئی تحصیل چترال، نصرت الٰہی سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع چترال، حافظ سراج احمد سابق جنرل سیکرٹری تحصیل چترال اور رحمت اسماعیل شاہ سابق فنانس سیکرٹری تحصیل چترال نے کہا ہے کہ ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن اور ڈی سی لویر چترال نوید احمد کے درمیان چپقلش کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہئے جوکہ علاقے کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے اور اس کا منفی اثر علاقے پر پڑ رہا ہے جس سے ایک منفی تاثر بھی اُبھر رہا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس تنازعے کو طول دینے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں جوکہ وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پرزور دیاکہ کسی بھی علاقے میں منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران میں مختلف امور پر اختلاف رائے ہوسکتی ہے اور ہوتا رہے گا لیکن اس دفعہ ان دو شخصیات کے درمیان ہونے والی مکالمے کو سوشل میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلانے والے کو ہم سب سے زیادہ قصور وار سمجھتے ہیں اور سوشل میڈیا میں وائرل کرنے والے کا فی لفور کھوج لگاکر قرار واقعی سز ا دی جائے۔ انہوں نے جے یوآئی کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ افہام وتفہیم کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں اور پہلے کی طرح دونوں اپنی اپنی حیثیتوں میں علاقے کی خدمت جاری رکھیں۔ انہوں نے اس بات پر مزید زور دیاکہ متنازعہ مکالمے کی اڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر وائر ل کرنے والے کو بے نقاب کرنا لازمی ہے اور اس ناپسندیدہ کام کے مرتکب فر د کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی پر جے یو آئی کے کارکنا ن کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔