تازہ ترین

تیل اور سی اینڈ جی کے قیمتوں میں کمی کے باوجود انتظامیہ مہنگاہی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں تیل اور سی اینڈ جی کے قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کے باوجود ضلعی انتظامیہ روز مرہ کے اشیاء کے قیمتوں میں کمی لانے میں بے بس نظر آرہا ہے۔ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔وہی پُرانے کرایے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ اشیاء خوردنوش اور دیگر اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے جبکہ حکومتی اعلانات کو ہوا میں اُڑیا جارہا ہے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پرائس مجسٹریٹ کو فعال بناکر رمضان کی اس مہینے میں کرونا سے متاثر عوام کومہنگاہی نجات دلایا جائے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى