تازہ ترین

بونی، نگہبان فورس کے 160افراد کاپیر کے دن تک تنخواہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں بچوں سمیت تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ

اپرچترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی میں نگہبان فور س کے 160افراد نے جمعرات کے دن تنخواہوں کی گزشتہ ایک سال سے عدم ادائیگی کے خلاف اپنی بھوک ہڑتال اس وقت تین دن کے لئے موخر کردیا جب ایڈیشنل ڈی سی اپر چترال عرفان الدین نے ان کو حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرادی۔ان کا کہنا تھاکہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے انہیں شجرکاری اور پھر ان کی دیکھ بال کی ڈیوٹی پر لگادیا گیا تھا لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان کو ماہوار تنخواہ جات کی ادائیگی نہیں ہوئی اور وہ گرانی ومہنگائی کے ساتھ کرونا کے وباء کے ان دنوں میں معاشی مسائل کا سامنا کررہے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پیر کے دن تک تنخواہ ادا نہیں ہوئے تو وہ بچوں کو بھی ساتھ لے کر بونی چوک میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى