ضلع انتظامیہ اپر چترال روزانہ کی بنیاد پر بازار چیکینگ میں مصروف۔

اپرچترال(ذکرمحمدزخمی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراپرچترال مکرم خان نے بونی اور ملحقہ علاقے کی بازاروں کا دورہ کرکے کرونا وائریس کے پیش نظر دوکانداروں کے لیے واضع کردہ طریقہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے طریقہ کار پر پورا نہ اُترنے والے دوکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ ائیندہ حفاظتی اصولوں کی پاسداری نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے بازار کے نرخ نامے بھی چیک کیے۔ اس موقع پر تحصیلدار رب نواز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔یاد رہے کہ انتظامیہ اپر چترال بازار میں قیمتوں کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے عرض روزانہ کے بنیاد پر بلا ناغہ بازار میں چیکینگ کرتے رہتے ہیں تا کہ کوئی دوکاندار لاک ڈاون،اور رمضان کے مہینے میں کسی ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔