تازہ ترین

چترال،دومون بروز میں دو بھائیوں نے مبینہ طور پر چاقو زنی کرتے ہوئے اپنے پڑوسی کو بے دردی سے قتل کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال شہر کے نواحی گاؤں دومون بروز میں دو بھائیوں نے مبینہ طور پر چاقو زنی کرتے ہوئے اپنے پڑوسی کو بے دردی سے قتل کردیا جنہیں چترال پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ چترال پولیس کے مطابق لطیف الرحمن ولد عبدالشریف ساکن دومون بروز جمعہ کے روز افطاری سے کچھ دیر پہلے گھر کے لئے سودا سلف خریدنے قریبی دکان جارہے تھے کہ ان کا اپنے پڑوسی عمر خان اور ظفر پسران بلبل خان سے سامنا ہونے پر تکرار شروع ہوئی اور ایک بھائی نے ان کو پکڑلیا تو دوسرے نے ان پر چاقوسے پے درپے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کے درمیان پہلے سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ مقتول لطیف الرحمن کی عمر33سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے جوکہ چترال بازار میں مرغ فروشی کا کام کرتا تھا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى