تازہ ترین

پی ڈی ایم اے کی طرف سے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلے صوبے بھرکے49 ہسپتالوں کے طبی عملے کیلئے مزیدحفاظتی سامان کی ایک اور کھپت بھیج دی گئی

پشاور (چترال ایکسپریس)کوروناوائرس سے نمٹنے کیلے صوبے بھرکے49 ہسپتالوں کے طبی عملے کیلئے مزیدحفاظتی سامان کی ایک اور کھپت بھیج دی گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے تعاون سے موصول شدہ سامان میں 1323این 95 ماسک،22680کے این 95 جبکہ 1470 ڈی 95 ماسک بھیجے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تمام ہسپتالوں کومجموعی طور پر52500سرجیکل فیس ماسک، 30,519حفاظتی سوٹ،20400 دستانے،4200فیس شیلڈبھیج دیے گئے ہیں۔جبکہ 2100 گاؤن،1975پرسنل حفاظتی کٹس، 2940حفاظتی عینکیں،7918شوزکور،103لیٹرسینیٹائزر کے ساتھ1900 چھوٹی بوتلیں سینیٹائزرکے سمیت دیگرسامان مہیاکیاگیا۔

Advertisements

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان کے مطابق ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی این ڈی ایم اے کے واضع کر دہ طر یقہ کا ر کے مطابق کی گئی ہے۔مزیدسیفٹی کٹس اورآلات بھی متعلقہ محکموں کو بھیجے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام اورمتعلقہ محکموں کی ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ محکموں کی جس میں محکمہ صحت، اسپتالوں، متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو قرنطینی مراکز اور دیگر کی مدد اورکورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے حفاظتی سازوسامان مہیا کررہا ہے۔ پی ڈی ایم اے اب تک 65 مختلف قسم کی اشیاء متعلقہ اداروں کو بھیج چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم اے فرنٹ لائن مینجمنٹ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام ٹول فری نمبر01700 0800پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى