اپر چترال کرونا وائرس کے مزید تین مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے۔

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی) گذشتہ روز اپر چترال ائیسولیشن سنٹر بونی سے تین مزید کرونا وائرس کے مریضوں کو صحت یاب ہو نے پر فارغ کر دیا گیا۔ان میں شاگرام کے غلام رسول، تریچ کے ہدایت الرحمن اور سرغوز کے صاحب شریف خان کے swab ٹیسٹ نیگیٹیو موصول ہوئے اس موقع پر انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال مکرم خان،ایس۔ڈی۔پی۔او۔ بونی جہان زیب خان، سنئیر میڈیکل افیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر سردار نواز اور تحصیلدار رب نواز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صحت یاب ہونے والے افراد کوانتظامیہ کی طرف سے چترالی ٹوپی اور ہار پہنائے گئے اور پیکیج دی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال مکرم خان نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ کرونا جیسے مرض سے قلیل مدت میں صحت یاب ہوکر آج گھر جا رہے ہیں۔ موجود ڈاکٹر سردار نواز صحت یاب ہونے والو ں سے کہا کہ،، اپ ہر گز اس بات پر لا پر واہی نہ کرے کہ اپ کا ٹیسٹ منفی ائی ہے اور آپ صحت یاب ہوئے ہیں بلکہ گھر جا کر کم از کم دس دن تک خود کو تنہائی میں رکھیں۔اخیتاط بہر صورت ضروری ہے تا کہ کسی لا پرواہی کے نتیجے اپ کے گھر والے یا گاوں والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ صحت یاب افراد انتہائی خوش دیکھائی دے رہے تھے۔ اس موقع پر اپ انتظامیہ،ہسپتال عملہ اور ڈیوٹی پر موجود فورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیے کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ بہترین تعاون کرتے ہوئے انہیں احساس ہونے نہ دیا کہ وہ کرونا کے مریض ہیں۔ اور آج اللہ کی کرم اور ان کی بہترین تعاون کے نتیجے ہم صحت یاب ہو کر بخوشی گھر جا رہے ہیں۔۔ آخر میں نیک دعاوں کی ساتھ صحت یاب افراد کو رخصت کیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔