جامعہ چترال کے اوپن ایجوکیشنل ریسورسز (OER) کی ویب سائٹ تک رسائی اب اینڈرائیڈ موبائل سے بھی ممکن

(پ۔ر) جامعہ چترال سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی آف چترال نے گذشتہ دنوں لانچ کی جانے والی پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اوپن ایجوکیشنل ریسورسز (OER) ویب سائٹ کی پاکستان بھرکی طلباءاور ایکیڈیما سے بھرپور پذیرائی حاصل ہونے کے بعد اس تک رسائی کو مزید آسان بنانے کیلئے ویب سائٹ کی اینڈرائٹ ایپ بھی تیار کرلی ہے۔ چونکہ جدید دور میں اینڈرائیڈ موبائل زندگی کا ایک عام جزوبن چکی ہے لہٰذا اس ایپ کی مدد سے اب پاکستان سمیت دنیابھرکے طلباء اور ایکیڈیمیا اس ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین علمی و تحقیق مواد سے سفرو حضر میں یکساں طور پر استفادہ کرسکیں گے۔کیونکہ اس ایپ سے لیکچرز اور پی ڈی ایف کتابیں آن لائن ڈاونلوڈ بھی کی جا سکتی ہیں اور اس ایب کو آف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ اس ایپ کو ڈاونلوڈ کرنے میں سہولت کی خاطر مذکورہ ویب سائٹ کے مینوبار میں ڈاونلوڈ کا آپشن رکھاگیاہے۔ جبکہ ویب سائٹ تک رسائی اس لنک کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ /https://oer.uoch.edu.pk

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔