تین ہفتوں سے لاپتہ اسلام آبادمیں مقیم چترال سے تعلق رکھنا والا نوعمر لڑکا واپس گھر لوٹ آیا۔

چترال(چترال ایکسپریس) یکم مئی کو اسلام آباد کے علاقے علی پور میں اپنے گھر سے لاپتہ ہونے والا ایک نوعمر لڑکا جمعرات کو واپس آیا، خاندانی ذرائع کے مطابق اس لڑکے نے واپسی پر اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ اسلام آباد کی فروٹ اور سبزی منڈی میں کام کرتا ہے۔
بعد میں اس نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ سبزی منڈی میں کام کرتا تھا اور پھلوں اور سبزیوں کی لوڈ ان لوڈ کا کام کرتا تھا اور وہ پھلوں کی منڈی میں شیلٹر ہاؤسز اور کیبن میں رہتاتھا۔
شہزاد ٹاؤن پولیس نے چترال کی وادی کریم آباد کے رہائشی، ریٹائرڈ صوبیدار عزیز خان کے بیٹے 16 سالہ حنیف عزیز کی گمشدگی کے بارے میں 2 مئی کو ایف آئی آر درج کی تھی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق لڑکا والد کے معمولی ڈانٹنے کے بعد اپنے گھر سے غائب ہوگیاتھا۔جسکے بعد والدین اور پولیس نے ان کی تلاش شروع کی تھی جس میں ناکام ہوگئے جبکہ بچہ خود ہی گھر واپس لوٹا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔