تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا مٹہ کے علاقہ برابڑو میں مکان کی چھت کرنے کے واقعے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کے جان بحق یونے والےاور ڈیرہ اسمعیل خان روڈ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ برابڑو میں مکان کی چھت کرنے کے واقعے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سات افراد کے جان بحق ہونے پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں جان بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی .

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى