ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس چترال کے ملازمین کا ہنگامی اجلاس کنٹریکٹر مغل باز خان کا اخباری بیان من گھڑت اور بے بنیاد قرار۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس چترال کے ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے گورنمنٹ کنٹریکٹر مغل باز خان کا چترال کے لوکل آ ن لائن اخبار میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے بارے میں شائع شدہ بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسے متعلقہ ٹھیکہ دار کا ناجائز کام نہ ہونے کی وجہ سے اکاونٹس آفس کو بلیک میل کرنے کی کوشش قرار دی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس آفس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں تیس ہزار سے ذیادہ ملازمین اور پنشنرز کے تنخواہ، جی پی فنڈ، پنشن اور دیگر مراعات کے بلز کے علاوہ دوسرے تمام سرکاری کام، وصولیوں اور ادائیگیوں کے کلیم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے بغیر لالچ کے شب وروز مصروف عمل رہتے ہیں اور کووڈ 19کے دوران بھی ہم نے چھٹی کئے بغیر کام جاری رکھا اور اضافی مراعات یا کسی لالچ کے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے۔اس کارکردگی پر تمام ادارے اور ملازمین، پنشنرز اور عام عوام ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں لیکن مذکورہ ٹھیکہ دار کا ناجائز کام نہ ہونے کی بنا پر اس دفتر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔