انتقال پُرملال،سابق سربراہ ڈبلیو ڈبلیوایف چترال بشیر احمد انتقال کرگئے۔نماز جنازہ خورکشاندہ میں بعد از نماز عصر ادا کی جائیگی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سابق ڈسٹرکٹ ہیڈ بشیر احمداتوارکی شب دو بجے پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی دنوں سے سینے کی بیماری میں مبتلا تھے جبکہ شوگر کی مرض کا عارضہ پہلے ہی لاحق تھا۔ انہیں اتوار کے روز خورکشاندہ میں ان کی آبائی قبرستان میں بعداز نماز عصر سپردِ خاک کیا جائے گا۔وہ مرحوم نذیر احمد استاذ کے بیٹے،محبوب احمد،اعجاز احمد اور شکیل احمد کے بڑے بھائی ,فرحان بشیر کے والداور ڈاکٹر نذیر احمد کے بہنوئی تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔