گرم چشمہ کے تھانے سے افیون کا بدنام زمانہ افغان اسمگلر پولیس کو چکمہ دے کر غائب 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گرم چشمہ کے تھانے سے افیون کا بدنام زمانہ افغان اسمگلر پولیس کو چکمہ دے کر غائب ہوگئے۔ ذرائع کے مطا بق گزشتہ دنوں چترال پولیس نے پاک افغان بارڈر گبور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک افغان باشندے کو بھاری مقدار میں افیون سمیت گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے جب گرم چشمہ پہنچا تو ملزم نے واش روم استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کی مگر لاک اپ کے ساتھ ملحقہ ٹائلٹ کی بجائے انہیں اسٹاف کے ٹائلٹ بھیج دیا گیا جہاں سے وہ روشندان توڑ کر بھاگ نکلے اور طویل وقت گزرنے کے بعدجب دروازہ توڑ کردیکھا گیا تو غائب تھا۔ گرم چشمہ تھانے کے اسٹاف نے موٹر سائیکل پر ان کی تلاش شروع کردی اور ایک پہاڑی پر انہیں دیکھائی دیا لیکن وہاں پر بھی انہیں پکڑ نے میں کامیاب نہ ہوسکے اور مقامی لوگوں کے بقول شام تک ان میں آنکھ مچولی جاری رہی جبکہ اندھیرا چھاجانے کے بعد وہ غائب ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فرض منصبی میں غفلت برتنے پر انوسٹی گیشن ونگ کے دو اہلکاروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 223اور 224کے تحت مقدمہ دائر کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہوگئے۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ ملزم کے فرار میں ملوث مزید اہلکاروں کو تعین کرنے کے لئے انوسٹی گیشن جاری ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔