تازہ ترین

اپرچترال،کرونا وائرس سے متاثرہ مزید تین افرادصحت یاب، اہالیان اپرچترال وجملہ صحت یاب افراد کو بہت بہت مبارک۔

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال کے کرونا وائرس کے تین اور مریضوں کا تیسرا Swab ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلبل نادر ولد شیر نادر سکنہ لاسپور، فیض الرحمان ولد میر شریف خان سکنہ ریچ اور وکیل احمد ولد بابو خان سکنہ تریچ کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو موصول ہوا۔ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود کے ہدایات پر محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ڈاکٹر سردار نوازمنگل کے ایمرجنسی رسپانس سنٹر Covid-19بونی میں مذکورہ صحتیاب افراد کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیا۔ صحت یاب ہونے والے افراد نے اپنے جلد صحت یابی پربہت زیادہ خوش اورمسروردیکھائی دے رہے تھے اوراللہ پاک کا شکر ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت کو ان کے بھرپور تعاؤن اور خصوصی نگہداشت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے صحت یاب افراد کو ہار پہنائے اورٹیسٹ منفی آنے پرانہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ اسسٹنٹ کمشنرمستوج نے محکمہ صحت اور ڈیوٹی پر مامور اے،کے،ایچ،ایس،پی کے جملہ اسٹاف کے خدمات کو بھی سراہا۔ آخر میں صحتیاب ہونے والے افراد کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے بہترین فوڈ پیکیج وغیرہ دیکر ان کو رخصت کیا گیا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى