تازہ ترین

محمد ریاض خان اے سی ومعظم خان اے اے سی مستوج کا پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے  پٹرول پمپوں کا دورہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوااورڈپٹی کمشنراپرچترال کی ہدایت پرمحمد ریاض خان اے سی مستوج و معظم خان اے اے سی مستوج نے پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مندرجہ ذیل پٹرول پمپوں کا دورہ کیا اوراوگرا کی مطلع شدہ قیمتوں کے مطابق تمام پٹرول پمپ۔ معائنے کے دوران تیل کی قیمتوں میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی اضافے سے متعلق کوئی خلاف ورزی نہیں ملی۔ 1.

Advertisements

سپر فلنگ اسٹیشن جنالکوچ کے ٹوفلنگ اسٹشن کوراغ. 3شیرنی خیل فلنگ اسٹیشن چارون۔ پٹرول پمپوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اورکسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے ۔ تمام پٹرول پمپوں پر بھاری مقدار میں پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے۔ انہوں نے اوگرا کے قواعد کے مطابق مختلف ڈسپینسگ مشینوں کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی گج کو بھی چیک کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى