ڈی پی او وسیم ریاض کے خصوصی ہدایت پر ٹریفک انچارج فضل کریم کا زائد کرایہ وصول کرنے والوں،ماسک نہ پہننے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروئی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں کمی کے بعدڈی پی او چترال وسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک انچارج سب انسپکٹر چترال فضل کریم اوراُس کی ٹیم نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود ما سک نہ پہننے والے ڈرائیور،کم عمراوربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی ہے۔گزشتہ دنوں سے جاری مہم کے دوران چترال سے بونی،اسلام آباد،پشاوراوردیگرعلاقوں کوجانے والے مسافروں سے اضافی کرائے وصول کرنے والوں ڈرائیوروں کو جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو اضافی کرائے بھی واپس کرادئیے۔ انہوں نے ماسک نہ پہننے والے ڈرائیوروں کو بھی جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بغیر ماسک کے مسافربیٹھانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کردی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹروں پر واضح کردیاکہ سرکاری طور پرمقررکردہ کرایوں سے ایک پائی بھی زیادہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کورونا کے مہلک وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اختیاطی تدابیر سے روگردانی کرنے والے ٹرانسپورٹروں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے بارے میں مکمل عدم برداشت کا اصول اپنایا جائے گا جوکہ اپنے ساتھ راہگیروں کی جانوں کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس چترال نے ان کے خلاف بھرپورمہم شروع کی اور والدین کو سختی سے اس کا پابند بنایا گیا کہ وہ بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔