چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس،ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشیدالدین کا کا خیل کے ایصال وثواب کے لیےفاتحہ خوانی

چترال ( محکم الدین ) چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت میاں آصف علی شاہ کاکا خیل نائب صدر چترال پریس کلب منعقد ہوا ۔ جس میں جملہ صحافیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نوشہرہ کے معروف سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشیدالدین کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ۔اور کہا گیا ۔ کہ مرحوم ایک باصلاحیت ،ملنسار سیاسی رہنما تھے ۔ جس کی اچانک وفات سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کہا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔