تازہ ترین

اپرچترال،کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر SOPs پرعملدرآمد کا سلسلہ جاری

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر SOPs پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن بے غیر ماسک پہنے ہوئے لوگوں کو سخت سرزنش کی گئی اور موقع پر ان کو ماسک پہنایا گیا۔ تمام کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز حضرات اور تمام راہگیر لوگوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کیے گئے اور خصوصاً کاروباری حضرات کو سختی سے تلقین کی گئی کہ بے غیر ماسک پہنے ہوئے لوگوں کو سودا سلف دینے سے گریز کریں ورنہ دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت تر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
؎

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى