پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں لیبر ونگ کی شرکت نہیں تھی۔صدر لیبر ونگ لوئر چترال سمیع اللہ، سجاد احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پی ٹی آئی لیبر ونگ ضلع لویر چترال کے صدر سمیع اللہ نے کہا ہے کہ جمعرات کے دن چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے لیبر ونگ کا کوئی تعلق نہیں ہے جس میں لیبر ونگ کی شرکت نہیں تھی۔ جمعہ کے دن ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدر لیبرونگ وہ ضلعی کابینہ کے بارے میں مرکزی فیصلے اور نوٹیفیکیشن کو درست مانتے ہیں اور اسے نہ ماننے والوں کو پارٹی سے باغی کا درجہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ کسی قسم کی تعلق نہیں رکھتے اور نہ ان کی غیر دستوری کاموں اور اجلاسوں میں شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے سجاد احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ مذکورہ اجلاس میں وہ شریک نہیں ہوئے لیکن اجلاس کے منتظمین نے لیبر ونگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جوکہ سراسر جھوٹ اور غلط بیانی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔