اپرچترال،ضلعی انتظامیہ کا نمازی حضرات کو ماسک کے استعمال کرنے اورسماجی فاصلے اختیارکرنے کے حوالے سے ہدایات

اپر چترال(ذاکر محمدزخمی)کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر SOPs پر عملدرآمد کے سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جمعہ کے روز محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی کے ہمراہ جامع مسجد بونی میں جمعہ مبارک کی نماز پڑھنے والے نمازی حضرات کو ماسک کا استعمال کرنے اور سماجی فاصلے اختیار کرنے کے حوالے سے ہدایات صادرکئے اور امام مسجد سے ان ہدایات پر من و عن عمل کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اعلانات کروائے۔ نمازیوں نے ان ہدایات پر عمل سے متعلق اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا اور اس مہلک مرض سے اپنے آپ کو بچانے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔