وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا ضلع نوشہرہ میں سسرالیوں کی طرف سے خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع نوشہرہ میں سسرالیوں کی طرف سے خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ خاتون نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ایک کانسٹیبل پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس پر تشدد کرنے میں اس کے سرالیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ الزام ثابت ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا معاشرے کے کمزور طبقوں کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر واقعے میں ملوث تمام لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔