تازہ ترین

اپرچترال،ڈپٹی کمشنرشاہ سعودکا مختلف بازاروں، ٹرانسپورٹ اڈوں، پبلک مقامات اور پیٹرول پمپس کا دورہ۔

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کورونا وائرس جیسے مہلک وبا کے پھیلنے کی خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤں سے متعلق جاری کردہ SOPs پر عملدرآمد کے سلسلے میں اتوار کے روزڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعودنے اپر چترال کے مختلف بازاروں، ٹرانسپورٹ اڈوں، پبلک مقامات اور پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔معائنہ کے دوران انہوں نے عوامی حلقوں کی طرف سے احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق اصولوں پر عملدرآمد کو تسلی بخش پایا۔ انہوں نے تمام کاروباری حلقوں، اڈا مالکان اور جملہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ماسک کا استعمال ہر صورت یقینی بنانے سے متعلق احکامات صادر کئے اور ساتھ ساتھ انہوں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مزیدبرآں انہوں نے پیٹرول پمپ کا بھی دورہ کیا اور پیٹرول پمپ مالکان کو متعین شدہ نرخ پر تیل فروخت کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی 24/7 ہر ممکن دستیابی سے متعلق ہدایات جاری کردئے۔ بعد ازاں انہوں نے اڈوں کا دورہ کیا اور اڈا مالکان کو لاک ڈاؤن سے متعلق قواعد و ضوابط سے متعلق آگاہ کیا اور ٹرانسپورٹرز حضرات کو ماسک کا استعمال ہر صورت کرنے کی تاکید کیں۔ دوران معائینہ بے غیر ماسک پہنے ہوئے کچھ لوگوں کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے اڈا مالکان و ٹرانسپورٹرز حضرات کو سرکاری کرایہ ناموں پر فوری عمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا اور ان کو واضح الفاظ میں سمجھایا کہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت تر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون شکن عناصرکے لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑی بھی تحویل سرکار میں لیا جائیگا۔دورے میں اُن کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد ریاض خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور تحصیلدار مستوج ربنواز خان بھی موجود تھے

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى