تحریک حقوق عوام تحصیل تورکھو کی حلف برداری،حسین زرین سرپرستِ اعلیٰ، جلال الدین، صدر اورعبدالوہاب جنرل سیکرٹری منتخب

اپر(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک حقوق عوام تحصیل تورکھو کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب اتوار 7 جون کو ورکوپ تورکہو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر تحریک حقوق عوام اپر چترال مختار احمد، سینئر نائب صدر رحمت سلام لال، انفارمیشن سیکرٹری محمد پرویز لال، صدر تحریک حقوق عوام مستوج قربان علی، سینئر رہنما سلطان نگاہ، صدر اپر چترال پریس کلب و جنرل سیکرٹری تجار یونین بونی بازار ذاکر محمد زخمی اور جنرل سیکرٹری تحریک حقوق عوام عبداللہ جان نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال  کے سینئر نائب صدر رحمت سلام لال نے تحریک حقوق عوام تورکہو کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں مرکزی رہنماؤں اور مقامی نو منتخب عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد  میں تورکہو کے مختلف علاقوں سے معتبرات اور نوجوانوں نے  شرکت کی۔ تقریب میں تحریک حقوق عوام اپر چترال کے اعراض و مقاصد اور اس کے قیام سے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے علاقہ تورکہو میں تحریک کو فعال اور متحرک کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے دوسرے سیشن میں علاقے کے مسائل زیر بحث آئے جن میں استارو پل، متبادل روڈ، تورکہو روڈ پر کام کی رفتار اور معیار، تورکہو کیلئے الگ ٹرانسمشن لائن، حالیہ پٹواری سروے اور تھری جی/فور جی سروس شامل تھے۔ مقررین نے تمام مسائل کے فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔ آخر میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اور قرارداد متعلقہ اداروں اور مجاز افسران کو بھیج دی گئی۔
تحریک حقوق عوام تحصیل تورکھو کے عہدہ داروں میں حسین زرین رائین: سرپرستِ اعلیٰ، جلال الدین ورکوپ: صدر، محمد افضل استارو: سینئر نائب صدر، شیر افضل خان شاگرام: نائب صدر اول،ہارون الرشید ورکوپ نائب صدر دوم،ظفر احمد استارو: نائب صدر سوم،عبدالوہاب ورکوپ: جنرل سیکرٹری،عبدالودود ورکوپ: ڈپٹی جنرل سیکریٹری،فضل قادر ورکوپ: سیکرٹری انفارمیشن،ہارون الرشید ورکوپ گولاموڑی: ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن،غلام اولیاء استارو: کوآرڈینیٹر،شیر احمد ورکوپ: ٹرانسپورٹ انچارج،محمد حسن ورکوپ: نائب ٹرانسپورٹ انچارج،فضل سبحان ورکوپ: جوائنٹ سیکرٹری،عبیداللہ ورکوپ: سیکرٹری مالیات،اسداللہ رائین: ڈپٹی سیکرٹری مالیات،فضل ہادی ورکوپ: سربراہ انتظامی امور،اقرار الدین ورکوپ: سربراہ معاونین شامل ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔