وزیراعلی محمود خان چترال کی پسماندگی کو دوراوراسے ترقیافتہ علاقوں کے برابرلانے میں خصوصی دلچسپی لے رہےہیں۔معاون خصوصی وزیرزادہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہاہے کہ وزیراعلی محمود خان چترال کی پسماندگی کو دوراوراسے ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے میں خصوصی دلچسپی لے رہےہیں۔ چترال سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کو تمام ممبران سے زیادہ فنڈز جاری کئے جو چترالی عوام سے وزیراعلی کی محبت کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولین وویلی میں سیلاب سے متاثر ایری گیشن کے متعدد بحالی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء عبداللطیف اور ضلعی صدر سجاد احمد بھی موجود تھے۔ وزیر زادہ نے کہاکہ چترال میں سیاحت اور مواصلات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اور متعدد منصوبوں پر دو ارب سے زیادہ رقم خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کو دیگر ممبران کے برعکس 13 کروڑ 50لاکھ روپے دئے گئے جبکہ دیگر ممبران کو تین کروڑ پچاس لاکھ دئے گئے یہ وزیراعلی محمود خان کا چترال سے محبت کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ میں مدارس اور مساجد کے لئے جو فنڈز مختص ہیں انہیں اگر ممبران میں یکساں تقسیم کیا جائے۔بمشکل 10 لاکھ فی ممبر ملیں گے۔ جبکہ وزیراعلی نے مجھے اور مولانا ہدیت الرحمان کو ایک ایک کروڑ دیا ہے جس کا میں وزیراعلی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں ہمارے عوامی نمائندوں نے بحالی کی مد میں تمام محکموں کیلئے صرف 15 کروڑ کا فنڈز لائے جبکہ میں نے صرف قلیل مدت میں 40 کروڑ 70 لاکھ فنڈز جاری کروئے۔انہوں نے گولین کے عوام سے کہاکہ ان کے تمام جائز مسائل جلدحل کئے جائیں گے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔