چترال پولیس ان ایکشن،ماسک نہ پہننے والے ڈرائیورز، پسینجرز، دوکانداران اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال کے آفس سے جاری شدہ حکم نامے پر ماسک نہ پہننے والے ڈرائیورز،پسینجرز، دوکانداران اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف چترال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 552 افراد کو ٹریفک چالان کیا جس میں ان کو 168600 جرمانہ ادا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ مختلف تھانہ جات میں 14 افراد کو ماسک استعمال نہ کرنے پر FIR کیاگیا۔پولیس کی یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔
ڈی پی او چترال نے چترال کے عوام کو SOPs پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ھدایت کی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور FIRs کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔