تجار یونین دروش کی طرف سے تاجر برادی میں سرجیکل ماسک کی تقسیم

دروش(جہانزیب سے) تجار یونین دروش کے صدر و ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی گل نواز نے دروش بازار میں دوکانداروں میں سرجیکل ماسک تقسیم کرکے تاجربرادری سے اپیل کی ہے کہ SOPs پر عمل در آمد کرکے بغیر ماسک کے کسٹمر کو دوکان کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔ کیونکہ کرونا وائرس کافی حد تک پھیل رہا ہے۔ہمیں حکومتی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر کرونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کر سکیں گے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر تجار یونین حاجی گل نواز کا نے کہا کہ زیادہ ہاتھ دھونے، سینیٹائیزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ صفائی برقرار رکھنے اور ماسک پہننا کرونا وائرس کی پھیلاؤ کی روک تھام میں نہایت ہی اہم ثابت ہوگا۔کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔یہ وائرس کسی ذات مذہب یا فرقہ میں فرق نہیں کرتا کسی کو بھی ہوسکتا ہے۔آج کی احتیاط کل اپنے کسی پیارے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے۔عوام اس مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔