تازہ ترین

کورونا سے تحفظ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ڈی سی اپرچترال

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کاروباری طبقات اور شہریوں کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیےSOPs پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں منگل کے روز ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپر چترال کے مختلف بازاروں اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ مختلف مارکیٹس اور رش والی جگہوں میں ماسک نہ لگانے والے افراد میں ماسک تقسیم کئے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور سماجی فاصلے رکھنے کے حوالے سے دکانداروں اور عام شہریوں کو خصوصی آگاہی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ کورونا سے تحفظ کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف بازاروں، مارکیٹس اور اڈوں کا اچانک دورہ کیا جائیگا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ اُنہوں نے لوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ کورونا سے تحفظ کے لئے پبلک مقامات اور رش کی جگہ پر ماسک، دستانوں کا استعمال، ہاتھ دھونے کی سہولت اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى