چترال،غلط پارکینگ پر چالان،سبزی فروش سوزوکی ڈرائیوروں کا روڈ بلاک،تھانے منتقل، جن پرمختلف دفعات کے تحت پرچہ درج

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) سوزوکی وین میں سبزی اور فروٹ فروخت کرنے والوں نے چوری اور سینہ زوری کے مصداق اس وقت اتالیق پل پر نصف درجن گاڑیاں احتجاجی طور کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا جب ان میں سے ایک گاڑی کو ٹریفک پولیس نے چیو پل میں غلط پارکنگ پر چالان کردیا۔ ٹریفک رک جانے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک انچارج فضل کریم موقع پر پہنچ گئے جہاں احتجاجی ڈرائیوروں نے گاڑیاں ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے دھمکیاں دینا شروع کر دیا۔ پولیس کی مزید نفری طلب کرکے انہیں چترال تھانے پہنچا دیئے گئے جہاں ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پرچہ درج کیا گیا۔ عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔