تازہ ترین

اپرچترال،بونی پل تا بونی ریسٹ ہاؤس روڈ کی توسیع اور لیویلینگ کا کام شروع

اپر(نمائندہ چترال ایکسپریس) سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن بونی کی نگرانی میں بونی پل تا بونی ریسٹ ہاؤس کی توسیع کا کام شروع ہوچکا ہے۔ جمعرات11جون کو شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپر چترال کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے توسیعی کام کا جائزہ لینے اور کام کا معیار چیک کرنے کے سلسلے میں کام والی جگہ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو،سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور ایس،ڈی،او سی،اینڈڈبلیو بونی موجودتھے۔ ایس،ڈی،او سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن بونی نے کام کے آغاز اور اختتام کی تاریخ،،ٹوٹل تخمینہ لاگت، سڑک کی لمبائی اورچوڑائی کے حوالے سے انتظامیہ کے آفیسران کو تفصیل سے بریفینگ دی۔ انتظامیہ کے آفیسران نے کام کے معیار اور رفتار کو تسلی بخش پایا اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ ٹھیکہ دار کو کام کا معیار مذید بہتر بنانے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے اور اب تک 24 گھنٹوں کے اندر کئے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور کنٹریکٹرز کے کام کو سراہا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى