ایون آٹانی سے تعلق رکھنے والے 35سالہ نوجوان نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر دریائے چترال میں چھلانگ لگادی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابق چترال کے مقام ایون آٹانی سے تعلق رکھنے والے 35سالہ نوجوان ظفر اقبال ولد محمد اقبال نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر دریائے چترال میں چھلانگ لگادی جس کی اطلاع ریسکیو1122 3بجکر10منٹ کوملی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ٹیم کے غوطہ خوردریائے چترال میں نوجوان کی تلاش کررہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی ذہنی توازن خراب بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔