تازہ ترین

چترال،پی ایم ایل(ن) کے نیازاے نیازی ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لوئرچترال کے صدر منتخب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع لوئر چترال کے ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن چترال لوئر کے صدر منتخب ہوگئے۔گذشتہ روز منعقدہونے والے بار کے انتخابات میں انسانی حقوق کے چیئرمین برائے چترال نے اپنے مدمقابل مومن الرحمن ایڈوکیٹ کو16کے مقابلے میں 25ووٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔بار کے دوسرے عہدہ داروں میں فرید احمد جنرل سیکرٹری اور شریف نواز فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى