چترال،سکول چوکیدار کوسات سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گورنمنٹ سینٹنل ماڈل سکول چترال کے چوکیدار نظار شاہد ولد محمد ولی خان ساکنہ ژانگ بازار کو سات سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔بچے کے رشتہ داروں (افغان باشندے) نے بتایاکہ اتوار کے روز وہ سکول کے قریب روڈ میں بیٹھ کر کام کررہے تھے کہ انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بچے کو سکول کے اندر بند کرلیا گیا ہے جس پر وہ دیوار پھلانگ کر اندر جاکر دیکھا تو ملزم بدفعلی کی کوشش کررہا تھا اور انہیں دیکھ کر وہ بھاگ نکلے۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی رپورٹ پر چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ چترال تھانے کے محرر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے متاثر بچہ (ف) کے بیان پر ملزم نظار شاہد ولد محمد ولی خان (عمر 32سال) کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 377اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے دفعات 53اور 55کے تحت مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسرا رالدین نے بتایاکہ متاثرہ بچہ اور ملزم کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جبکہ رپورٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔