جے یو آئی لوئر چترال کی طرف سے وادی رومبور کے100مستحق گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم

چترال،رومبور (فتح اللہ کلاش) جمعیت علماء اسلام چترال کے طرف سے محمد طلحہ محمود فانڈیشن کی جانب سے وادی کالاش رومبور کے 100 مستحق گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم کی گئی۔راشن پیکیج میں 5 کلو گھی 20 کلو آٹا 10 کلو دال 10 کلو چاول وغیرہ شامل تھی، اس موقع پرمعاون خصوصی برائے اقلیتی امور ایم پی اے وزیر زادہ، سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن امیر جمعیت العلماء اسلام، جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن اور جمعیت العلماء اسلام کے دیگر عہدیداران موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اقلیتی امورایم پی اے وزیر زادہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہم سب پریشان ہیں ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے مستحق گھرانوں کے لیے راشن لے کر آنے پر علاقے کی طرف سے جمعیت علماء اسلام کے عہدیداران کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ میں اپنے مہمانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وادی کالاش کی خوبصورتی ہمارے آپس کے بھائی چارہ کی وجہ سے قائم ہے ہم مسلم بھائیوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے پر تھانہ رومبور کا عملہ خراج تحسین کا مستحق ہیں۔جنرل سیکرٹری جے یو آئی لوئرچترال حافظ انعام میمن نے اس موقع پر کہا کہ ہم سینکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں رومبور کے بعد وادی کالاش بمبوریت اور بریر میں بھی راشن تقسیم کرینگے اُنہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی بلا تفریق خدمت کا عزم رکھتے ہیں انشاء اللہ ہم وادی کالاش کے تینوں وادیوں کے مستحق گھرانوں میں بلاتفریق راشن تقسیم کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔