اے اے سی اپر چترال مکرم خان افریدی کا کوراغ اور ریشن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت،اردگرد کے علاقے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو نے جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج بونی کے ہمراہ کوراغ اور ریشن میں کورونا سے متاثرہ افراد کے گھر جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور کورونا وائرس سے مذید متاثر ہونے سے متعلق صوبائی حکومت کے احکامات ان تک پہنچائے۔ ان لوگوں کو اپنے گھروں میں قرنطینہ ہونے اور اس موذی مرض کو مذید پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ متاثرہ گھروں کے متصل جتنے بھی گھر موجود ہیں ان سب کو تاحکم ثانی کسی بھی نقل و حمل اور نشست برخواست کے لئے Smart lockdown کے تحت بند کردی گئی۔ ان علاقوں میں چترال پولیس اور چترال لیویز کے اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی گئی۔ تمام لوگوں کو سختی سے سمجھایا گیا کہ ان کی معمولی سی کوتاہی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کے زندگی کو بچانے کی خاطرعارضی تکلیف کو برداشت کرنا ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔