تازہ ترین

اعتمادکا اظہار کرنے پر پی ٹی آئی دروش چترال کے کارکنان کا شکریہ۔ارشاد مکرر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف چترال کے ضلعی رہنما ارشاد مکررنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سب سے پہلے مجھ پر اور جملہ کابینہ پر پارٹی قیادت اور تحریک انصاف دروش چترال کے کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کیلئے میں تمام کا تہہ دل سے مشکور و ممنوں ہوں۔
انشاء اللہ میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ سب کی اعتماد کو بحال رکھنے اور آپ کی تواقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشیش کریں گے۔دروش اور اہل دروش کے جو بھی مسائل مشکلات ہیں ان کو حل کرنے کیلئے آپ سب کو ساتھ لیکر باہمی مشاورات سے حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔

Advertisements

اُنہوں نے کہا کہ بلا تعصب بلا تفریق سب کی خدمت کی جائے گی۔ال پارٹیز قیادت اور مقامی انتظامیہ سے حکومتی رولنگ پارٹی کی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ذمہ درانہ روابط رکھے جائیں گے۔
ارشاد مکرر نے کہا کہ کارکنون کی تحفظات کو دور کیا جائے گا اور سب کی رائے کو یکسان اہمیت دی جائے گی اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشیش کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى