اپر چترال بانگ میں ملک کے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباوطالبات کا انٹرنیٹ کی خراب صورت حال کے خلاف احتجاجی جلوس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یارخون کے مرکزی مقام بانگ میں ملک کے طول وعرض میں زیر تعلیم مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سینکڑوں طلباو طالبات نے علاقے میں انٹرنیٹ کنکشن کی خراب صورت حال اور ان لائن کلاسوں سے محرومی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اورجلسہ منعقدکیاجس سے طالبہ نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے علاقے میں ٹیلی نار کمپنی کی 2Gسروس کو اپ گریڈکرکے3Gکرنے کامطالبہ کیا۔ طالبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے خالدمحمود،شیرکمال اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس سال مارچ کے مہینے سے سینکڑوں طالب علم تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اپنے گھروں میں مقیم ہیں اور اب مختلف اداروں میں ان لائن کلاسیں شروع کی گئیں ہیں لیکن اس علاقے میں ٹیلی نار کی 2G سروس کی وجہ سے وہ ان کلاسوں میں شامل نہیں ہوسکتے جس کے نتیجے میں ان کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ پید اہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔