تازہ ترین

مرکزی حکومت کی جانب سے جامعہ چترال کو ایک ارب بہتر کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کرنا خوش ائند ہیں۔اقبال الدین ناظم آئی جی ٹی چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال نے ایک اخباری بیان میں مرکزی حکومت کی جانب سے جامعہ چترال کو ایک ارب بہتر کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کوخوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صوبائی حکومت سے اُمید رکھتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہیں کہ صوبائی بجٹ میں یونیورسٹی کی زمین کے لیے پیسے مختص کیے جائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بغیر زمین کے یونیورسٹی ہوا میں تعمیر نہیں ہوگی۔جامعہ چترال دونوں ضلعوں کا واحد یونیورسٹی ہیں اورہزاروں طالب علموں کی مستقبل جامعہ چترال سے وابستہ ہیں

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى