تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑہ میں پولیس کی تحویل میں شہری کی ہلاکت کے واقعے کا سخت نو ٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑہ میں پولیس کی تحویل میں شہری کی ہلاکت کے واقعے کا سخت نو ٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعے میں مبینہ طور پر ملوث کروڑہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نصیب زادہ کو گرفتا رکرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ایک مقامی ٹرک ڈرائیور کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تھا جس کی بعد میں ہلاکت واقع ہوئی ۔ متاثرہ خاندان نے الزام لگایا ہے کہ یہ واقعہ پولیس تشدد کی وجہ سے پیش آیاجبکہ پولیس اس واقعے کو خود کشی قرار دے رہی ہے ۔ واقعے کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ نے اس کا نوٹس لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ الزام ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو پورا انصاف دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى