اے ڈی سی اپرچترال محمد عرفان الدین کا ریشن بجلی گھر کا دورہ،75فیصد کام مکمل،دسمبر2020میں بجلی گھر کا کام مکمل ہوگا۔

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی)جمعہ 19جون کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال محمد عرفان الدین نے پیڈو کے زیر نگرانی 4.2 میگاواٹ زیر تعمیر بجلی گھر میں کام کا جائزہ لینے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کے سلسلے میں ریشن پاور ہاوس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ذوالفقار احمد تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، مکرم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکھو،جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ربنواز خان تحصیلدار مستوج اور ظہور الدین ایس،ایچ،او تھانہ بونی متعلقہ اے،ار،ای بھی موجود تھے۔ متعلقہ اے،ار،ای نے انتظامیہ کے آفیسران کو جاری کام کا معیار، کام کے آغاز اور اختتام سے متعلق تفصیل سے بریفینگ دی۔ اے،ار،ای پیڈو نے وفد کوبتایا کہ کام کا آغاز مورخہ 18/8/2019 کو شروع ہوا تھا اور 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور انشاء اللہ دسمبر 2020 تک بجلی گھر میں کام مکمل ہوگا۔اُنہوں نے مذید بتایا کہ جرمنی سے ٹربائین، جنریٹر اور فلائی وہیل پہنچ چکے ہیں اور ان کی انسٹالیشن کے لئے جلد جرمنی سے ٹیکنیکل ایکسپرٹ آئیں گے اور مشنریز کی انسٹالیشن کرکے واپس چلے جائیں گے۔ انتظامیہ کے آفیسران نے کام کو تسلی بخش پایا اور کام کی رفتار مذیدتیز کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ اے،ار،ای پیڈو نے انتظامی آفیسران کا زیر تعمیر بجلی گھر کا وزٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ جتنی جلد ممکن ہوسکے پاؤر ہاؤس میں کام کے رفتار کو تیز کیا جائے گا اور مقررہ تاریخ تک ہر لحاظ سے بجلی گھر تیار کرکے بجلی کی ترسیل شروع کی جائے گی۔ بعد ازاں آفیسران نے ٹنل، ڈیم اور زیر تعمیر پاؤر ہاؤس کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔