ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد(چترال ایکسپریس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، قوم سے سچ کا جووعدہ کیا اسے پورا کریں گے، ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کا مقابلہ کرنا ہے اورانہیں بے نقاب بھی کرنا ہے۔

اجلاس میں کورکمیٹی نے شوگر مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا سے نمٹنے کے وزیراعظم کے فیصلے پراعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔