پشاور(چترال ایکسپریس) وزیراعلی محمود خان کا جامعہ بنوریہ ٹاون کراچی کے مہتمم اورممتازعالم دین مفتی محمد نعیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔اہل خانہ سے تعزیت اوردلی ہمدردی کااظہار وزیراعلی نےمرحوم کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم کی علمی اور دینی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں