جے یو آئی لویرچترال کے کار کنان کا امیرمولانا عبدالر حمن کے کابینہ کو دستوری طور پرتحلیل قرار دے کر دوبارہ الیکشن منعقد کرانے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علمائے اسلام ضلع لویر چترال کے کار کنان نے امیر ضلع مولانا عبدالر حمن کے کابینہ کو دستوری طور پر تحلیل قرار دے کر صوبائی اور مرکزی نظم سے رابطہ کرکے اس سلسلے میں با ضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرکے دوبارہ الیکشن منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پیر کے روز ضلع لویر چترال کے چیدہ کارکنان اور رہنماؤں نے ایک مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے امیر ضلع مولانا عبدالرحمن کو ضلعے کی مجلس عمومی کا اجلاس چھ ماہ تک منعقد کرنے میں ناکام رہنے پر پارٹی کی دستور کے مطابق کابینہ سمیت برخاست قرار دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ جمعیت کے دستور کے مطابق جو امیر ضلع چھ ماہ تک ضلعے کی مجلس عمومی کا اجلاس طلب اور منعقد کرنے میں ناکام رہے تو اس کا کابینہ خود بخود برخاست ہوتا ہےóاس سے ›‚ž 2003ء میں مولانا عبداللطیف کا کابینہ بھی اس وجہ سے برخاست ہوا تھا۔ جب جے یو آئی کے ضلعی ترجمان قاضی نسیم سے اس سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ دستور میں یہ بات ضرور موجود ہے اور اس بنا پر مولانا عبداللطیف کا کابینہ برخاست ہونا بھی درست ہے لیکن موجودہ کابینہ کو کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے صوبائی نظم نے تمام سرگرمیوں سے روک دیا تھا جس میں مجلس عمومی کا اجلاس بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس تناظر میں جے یوآئی کے بعض کارکنان کا اعتراض اور بالائی نظم کو خط لکھنا بے وقعت ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔