اپر چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال گذشتہ روز اپر چترال کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے ڈی سی اپر چترال شاہ مسعود اور ایکسین سی این ڈبلیو کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے بونی گول قاسماندہ روڈ اور بونی گول پُل کی منظوری دے دی جس پر باضابطہ کام جلد شروع کیا جائے گا۔
تحصیلد ار مستوج بنواز خان اور ایس ڈی او نے پورے پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور پروجیکٹ پہ کام جلد ی شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ پروجیکٹ تین مرحلوں پر مشتمل ہو گا۔ پہلا مرحلہ شماشیلی سے لیکر لوٹ دور تک محیط ہوگا‘ دوسرا مرحلہ خورانڈوک لوٹ دور سے لیکر سنگلاندہ اور قاسماندہ کے آخری گھرانے تک محیط ہوگا‘ جس میں ایک لنک روڈ کے ذریعے لوٹ چھتُرقاسماندہ کو بھی مین روڈ سے منسلک کیا جائے گا‘ جبکہ تیسرے مرحلے میں بونی گول ندی پر پُل کی سنگِ بنیاد رکھی جائے گی جس سے پراسنِک، چیاندور اور بزاندہ کے عوام مستفید ہونگے۔
اس پروجیکٹ کو عملی شکل دینے میں ایم پی اے ہدایت الر رحمان اور ایم این اے عبدلا اکبر چترالی‘دونوں نے نہایت ہی اہم کردار ادا کئے ہیں۔ پروجیکٹ کی فنڈنگ ایم این اے ”پاک پی ڈبلو ڈی فنڈ“ سے مختص کی گئی تھی۔