تازہ ترین

بونی کے معروف سوشل ورکر شیر غازی کا اپر چترال انتظامیہ سے اپیل۔

اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال ہیڈ کوارٹر بونی کے معروف سوشل ورکر شیر غازی اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے ڈپتی کمشنر اپر چترال اور اسسٹنٹ کمشنر بونی سے اپیل کر تاہے کہ بونی پُل تا چوک بونی اور چوک بونی تا ریسٹ ہاوس بونی تک کے روڈ کا بلیک ٹاپینگ کا کام عملی طور پر شروع ہو چکا ہے اس میں کام کی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی دلچسپی اور کردار کی اشد ضرورت ہے۔
شیر غازی نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال بونی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں بونی ٹیک لشٹ کا سکونتی اور سماجی کارکن ہوں۔اپنے علاقے اور قومی خزانے کے لیے دل میں درد رکھتا ہوں۔محکمہ C&Wکی جانب سے اپر چترال میں محکمہ C&Wکی ابتدا سے2020 جو بھی کام کیے گئے ہیں سب ناکام اور ناقص ہیں۔بونی کروئے جنالی روڈ پر لاکھوں روپے خرچ کرکے صرف دو مہینوں تک کار امد رہا۔بعد میں خستہ حالی کا شکار ہو کرنہ صرف قومی خزانے کو نقصان ہوا بلکہ عوام کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بونی اڈہ تا بونی لشٹ روڈ مبلع87 لاکھ روپے سے تعمیر ہوکر نہ ابتدا کا کوئی پتہ ہے اور نہ انتہا کی کوئی ثبوت ہے درمیان میں کچھ کام ہوا ہے۔اب پُل بونی سے چوک اور چوک سے ریسٹ ہاوس تک روڈ پختہ کیا جا رہاہے لیکن ابھی تک نکاسی کا کوئی کام نہیں ہوا ہے۔اگر ایسا ہوا تو روڈ پختہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں حالات جوں کا توں رہینگے،اُنہوں نے دوسرے اہم مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ نکاسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بازار کا تمام گندہ پانی گاوں ٹیک لشٹ کے مختلف نالوں میں داخل ہوکر نالوں کے ذریعے گھروں میں پہنچ جاتا ہے۔ جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہوتا

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى