وزیراعلیٰ محمود خان سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی ملاقات

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان اور شہرام ترکئی کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دورہو گئی ہیں۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی کسی کے ساتھ ذاتی رنجش اور لڑائی نہیں ہے ،وہ بحیثیت ٹیم لیڈر حکومت اور پارٹی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس طرح تمام ٹیم ممبران سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پارٹی کے ایجنڈے کی تکمیل اور حکومتی اصلاحات کی کامیابی کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔اس راستے میں جو بھی رکاوٹ بنے گا وہ پارٹی کا وفادار اور مخلص کارکن نہیں ہو سکتااور جو اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے خلوص نیت سے کام کرے گا ہم اُس کو بھر پور عزت دیں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔