fbpx

شمسیار خان کا ڈی ایس پی (ر)عیسیٰ والی شاہ کے انتقال پر انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ٹیک لشٹ بونی کے شمسیار خان نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور میرے خاندان کے تمام اراکین ڈی ایس پی (ریٹائرڈ) عیسیٰ والی شاہ کی رحلت پر جوژ بوہت آوی کے اپنے تمام بہن بھائیوں کے ساتھ اس اندوہناک غم میں براربر کے شریک ہیں۔ شاجی(مرحوم) میرے ہم جماعت و ہم مشرب تھے۔ جماعتی ہونے کے اعتبار سے اُن کی جدائی کا غم مجھ پر بہت گراں گزر رہا ہے۔ شاجی (مرحوم) اپنے پیشے میں اپنی اصول پسندی کی وجہ سے پولیس کی تاریخ میں ایک بہترین پولیس افیسر کی حیثیت سے ادارے پر راج کرتے رہیں گے دوسری طرف ادب شناسی اور ادب نوازی کی دنیا میں بھی اُن کی ظرافت اور نوکا جھوکی کی یاد چترال کے ادب پروروں کو ستاتی رہے گی۔ اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطافرمائے۔ آمین۔ میں خصوصی طور پر مرحوم کے قرابت داروں، محترم عزت ولی شاہ، موسی ولی شاہ، وزیر علی شاہ، جہانگیر اور مولائی شاہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہو اور بہ دست دعا ہوں کہ اللہ تعالی پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق