fbpx

وزیراعلی محمود خان کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بذدلانہ قدم قراردیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتےہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ملک ایک بڑے نقصان سے بچ گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ دہشت گردی کے کے خلاف جنگ میں میں سکیورٹی اداروں کا کردار لائق تحسین ہے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Print Friendly, PDF & Emailاس خبر کو پرنٹ میں حاصل کریں
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق